THE ROLE OF THE ART OF COMMUNICATION IN THE PUBLICIZING CAMPAIGN OF THE PROPHETHOOD OF THE PROPHET OF ISLAM

Abstract
پیغمبراسلامﷺ کی زندگی کے تین نمایاں حصے ہیں: پہلا حصہ وہ ہے جس میں آپﷺ کو اعلانِ رسالت کا حکم نہیں تھا۔ بلکہ خاموش تبلیغ و ترسیل کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ دوسرے حصے کا تعلق بعثتِ اسلام سے ہے جس میں آپﷺ نے باقاعدہ پیغمبری اور تبلیغی ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔ تیسرے حصے کا تعلق ہجرتِ مدینہ سے ہے۔ اس حصے میں تعلیماتِ اسلام کی تبلیغیات و ترسیلات ہوئیں، ریاستِ اسلامی کا وجود عمل میں آیا اور پیغمبراسلامﷺکی شناخت عالمی رہبر کے طور پر ہوئی۔ زیر بحث گفتگو میں ہم اولین حصہ یعنی قبل از بعثت پیغمبراسلامﷺ کی زندگی کے ایک پہلو پر بات کریں گے۔ ہم یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ آنحضرتﷺ کی بعثت کی تشہیر میں فنِ ابلاغیات کا بہت بڑا کردار تھا اور یہ کردار آپﷺ کی پیدائش سے سینکڑوں سال قبل ہی واضح محسوس کیاگیا تھا۔

Dr.Muhammad Riaz. (2017) پیغمبراسلامﷺ کی بعثت کی تشہیری مہم میں فنِ ابلاغیات کا کردار, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 1.
  • Views 869
  • Downloads 104

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At