THE PROMINENT ASPECST OF THE AWAKENING OF THE UMMAH IN THE PROCLAMATION OF THE PROPHETHOOD

Abstract
رسول اکرمﷺ غارِ حرا سے مشعلِ حق لے کر آئے اور علم و آگہی سے دنیا کو سیراب کر دیا، آپﷺ کا ہر الہٰی پیغام فطرت ِ انسانی سے ہم آہنگ تھا اور انسانی بیداری کے لئے ضروری بھی۔نیز آپ ﷺکی بعثت کائنات کے عظیم واقعات میں سے ایک ہے۔حقیقت میں بعثت یعنی طلوع اسلام، پیدائش و ولادتِ اسلام، بیداری بشریت اور تکمیلِ سلسلہ ہدایت انبیاءعلیہ السلام ہے۔ نبی کریم ﷺ کا مبعوث ہونا اس عالم کے عجیب ترین واقعات میں سے ہے۔ نبی اکرمﷺ کے مبعوث ہونے کی حقیقت کو اگر انسان سمجھ جائے کہ خداوند تبارک و تعالیٰ کس طرح سے ایک انسان کو مقامِ نبوت و رسالت پر فائز کرتا ہے تو گویا انسان ہدایت تک پہنچ گیا۔ بعثت نبی اکرمﷺ یعنی جس دن خداوند تعالیٰ نے ہدایت بشر کے سلسلے کو تکمیل کیا، پس بعثت ہدایت بشر کے جامع نظام اور طریقہ کار کا نام ہے۔ اور رسول اکرمﷺ جو دین لائے وہ مکمل اور جامع نظامِ ہدایت بشر ہے۔زیر نظر مقالہ میں پیغمبراسلامﷺ کی حیات مبارکہ اور بعثت کو زیرِ بحث لاتے ہوئے بیداری اُمت کے درخشاں پہلو کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Huma Hassan. (2017) رسولِ اکرمﷺ کی بعثت میں بیداری اُمت کا درخشاں پہلو, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 1.
  • Views 778
  • Downloads 71

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At