nil

Abstract
تاریخ اسلام میں مقتل نگاری ایک ایسی صنف تالیف ہے کہ جس میں کسی ایک شخص یا گروہ کی موت اور قتل ہونے کے بارے میں واقعات وحالات کو تحریر کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی تاریخ نگاری کو تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کے بارے میں بہت زیادہ لکھا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا تاریخی موضوع ہے کہ جس پربہت سے مورٔخین نے توجہ دی ہے۔ مثلاً مقتل عمر بن خطاب، مقتل عثمان بن عفان، مقتل علی بن ابی طالبؑ،مقتل حجر بن عدی، مقتل حسین بن علیؑ وغیرہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ ’’مقتل حسین بن علی ؑ ‘‘نے مورٔخین کی توجہ اپنی طرف مبذ ول کی ہے، کیونکہ امام حسینعلیہ السلام اور اُن کے اصحاب کی میدان کربلا میں شہادت سے پوری تاریخ اسلام پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور مورٔخین نے اس درد ناک واقعے کو تاریخ مسلمین کے اہم موڑ کی حیثیت سے دیکھا ہے۔ معروف کتاب شناس آقا بزرگ تہرانی نے ’’الذریعہ ‘‘ کی جلد ۲۰ میں تقریباً ۶۰ مقتل کی کتابوں کا تعارف کرایا ہے جن میں سے آدھی سے زیادہ کا تعلق امام حسینعلیہ السلام کے واقعہ شہادت سے ہے۔ امام حسینعلیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی اکثر قدیم کتب مقاتل دسترس میں نہیں ہیں۔ مثلاً ’’مقتل ابی عبدالله ‘‘ از اصبغ بن نباته، ’’ مقتل الحسین ؑ‘‘جابربن یزید جعفی، ’’مقتل الحسینؑ‘‘ هشام بن محمد بن سائب کلبی، ’’مقتل ابی عبدالله ؑ‘‘ محمد بن عمر واقدی، ’’مقتل الحسینؑ‘‘ محمد بن حسن طوسی اور’’مقتل ابی عبداللهؑ‘‘ از نصر بن مزاحم وغیرہ مفقود ہوچکی ہیں۔

Syed Rameez-ul-Hassan Musavi. (2016) مقتل کی چند اہم کتابیں , Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 02.
  • Views 1342
  • Downloads 145

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At