THE HUMBLENESS AND WORSHIP OF GOD BY THE PROPHET MUHAMMAD (WITH REFERENCE TO IMAM KHOMEINI’S “CHEHEL-E-HADITH)

Abstract
حضرت امام خمینی ؒ ،سیرت وکردار کے لحاظ سے چہاردہ معصومین علیہم السلام کے حقیقی پیروکار تھے ۔ اُن کی پوری زندگی سیرت رسول اللہ ﷺ کی پیروی واتباع میں گزری ۔امام خمینی زندگی کے روزمرہ امور سے لیکر عبادت واطاعت الہٰی تک میں رسول اللہ ﷺ کی پیروی کو واجب سمجھتے تھے ۔امام خمینی ؒ کی تصانیف میں سے ایک اہم ترین کتاب ’’شرح چہل حدیث‘‘ ہے کہ جو علم اخلاق کی بنیادی کتاب سمجھی جاتی ہے ۔جس میں اُنھوں نے اپنے اخلاقی سیر وسلوک کو علمی انداز میں پیش کیا ہے. یہ کتاب سیر وسلوک کے راستے پر چلنے والوں اور اخلاق قرآن واسلام سے اُنس رکھنے والوں کے لئے بہترین ذخیرہ ہے. ۔ اس کتاب میں بہت سے مقامات پر امام خمینی ؒ نے رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ سے مثالیں پیش کرتے ہوئےاسلام کے پیروکاروں کو آپﷺ کی پیروی کرنے کی دعوت دی ہے ۔ ہمیں اس کتاب میں امام خمینی ؒ ایک واعظ اور معلم اخلاق کی حیثیت سے نظر آتے ہیں ،لہذا وہ ہر موضوع کی مناسبت سے اپنے قارئین کو پیغمبر اکرم ﷺ کی زندگی اور سیرت کی جھلکیاں دکھاتے ہوئے اخلاق حسنہ کی طرف راغب کرتے ہیں ۔اس تحریر میں ’’شرح چہل حدیث ‘‘ میں پیش کی گئی پیغمبر اکرم ﷺ کی بار گاہ الہیٰ میں عبادت وریاضت کی چند مثالوں کو انتخاب کیا گیا ہے جو امام علیہ الرحمہ اپنے قارئین کو عبادت کی طرف راغب کرنے اور خدا وند متعال کی پرستش وبندگی اختیار کرنے کے لئے پیش کرتے ہیں۔

Ramee-al-Hassan Mosavi. (2017) بارگاہ الہٰی میں نبی اکرم ﷺ کا تواضع اور عبادت بحوالہ شرح چہل حدیث امام خمینی ؒ , Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 1.
  • Views 686
  • Downloads 56

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At