الغدیر فی الکتاب و السنة و الادب

Abstract
علامہ امینی حدیث غدیر کو پیغمبر اکرمﷺ سے منقول احادیث میں سب سے یقینی اور متواترترین حدیث قرار دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے آپ اس حدیث کی سند کو اہل سنت منابع سے صحابہ و تابعین سے لے کر چودویں صدی کے علماء تک ذکر کرتے ہیں۔ یہ کتاب ہمیشہ علمائے اسلام کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور تمام علماء اور محققین اس کتاب کو معتبر سمجھتے ہیں اوراپنی تحقیقات میں اس کا حوالہ پیش کرتے ہیں۔ علامہ امینی نے اس کتاب کی تالیف کی خاطر مختلف ممالک کی لائبریریوں من جملہ ہندوستان، مصر اور شام وغیرہ کا سفر کیاہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں نے ایک لاکھ سے زائد کتابوں کی طرف رجوع کیا ہے اور دس ہزار سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔الغدیر کی تالیف پر ۴۰ سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔ اس وقت تک الغدیر کے بارے میں کئی کتابیں اور تحقیقی مقالے لکھے جاچکے ہیں۔

Syed Rameez-ul-Hassan Mosavi . (2017) الغدیر فی الکتاب و السنة و الادب, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 3.
  • Views 806
  • Downloads 98

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At